11 اکتوبر، 2007، 9:06 PM

ہندوستان

خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد ہلاک

خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست راجستھان میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں ایک دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے ہیں۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست راجستھان میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں ایک دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے ہیں۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ ہلکی نوعیت کا ہے۔ دھماکہ درگاہ کے احاطہ نور میں ہوا ہے۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب زائرین ہزاروں کی تعداد میں وہاں موجود تھے اور افطار کا وقت تھا۔ دھماکے کے بعد درگاہ میں افراتفری مچ گئی سیکورٹی فورسز نے درگاہ کو محاصرے میں لے لیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے

 

News ID 567165

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha